نہ نہ کرتے ہاں کر دی،الیکشن کمیشن صدر سے مشاورت کرے گا

اسلام آباد (زورآور نیوز ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر صدر عارف علوی سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا ہے کہ صدر مملکت سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے، ملک میں انتخابات کے حوالے سے جلد صدر مملکت سے مشاورت کی جائے گی، اس حوالے سے عدالت کو آگاہ کریں گے اور ہم ہر وقت انتخابات کے لیے تیار ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ پر صدر سے مشاورت سے متعلق اہم اجلاس بلا لیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے بلائے گئے اس اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں انتخابات کی تاریخ پر صدر سے مشاورت کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا کیوں کہ سپریم کورٹ نے انتخابات کی تاریخ پر صدرمملکت سے مشاورت نہ کرنے پر الیکشن کمیشن پر اظہار برہمی کیا ہے۔

 

 

Comments are closed.