شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں دہشتگردوں کا حملہ ، لیفٹیننٹ سمیت 3جوان شہید، 7زخمی
سیکورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ شب درے شوال میں نشتر پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک لیفٹیننٹ سمیت 3اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 7دیگر زخمی ہیں،جنہیں فوری طورپرقریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کردیاگیا ہے۔
Comments are closed.