نوشہرہ ، گھر کی چھت منہدم ، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ، تین شدید زخمی

نوشہرہ ، گھر کی چھت منہدم ، 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ، تین شدید زخمی

پشاور

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ذرائع  کے مطابق نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے ڈاگ جدید میں ایک گھر کی چھت اچانک گرگئی، جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جن میں 4 بچے بھی شامل تھے جبکہ چھت گرنے سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد میں 30 سالہ رضوان، 9 سالہ ولیدہ، 6 سالہ ایان، 5 سالہ حفصہ، 4 سالہ دعا شامل ہیں۔

ریسکیو کے اہلکاروں نے مسلسل کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ مکان انتہائی بوسیدہ ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

Comments are closed.