قائد حزبِ اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا مستونگ آپریشن میں پاک فوج کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش

قائد حزبِ اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا مستونگ آپریشن میں پاک فوج کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش

شہداء نے جان کا نذرانہ دے کر عظیم قربانی دی ، قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے ،عمر ایواب خان

 اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

قائد حزبِ اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے مستونگ آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے ۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی ناظم حسین کی شہادت وطن کے بہادر سپوتوں نے جان کا نذرانہ دے کر عظیم قربانی دی۔

انہوں نے کہاکہ قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے ۔

انہوں نے کہاکہ قوم اپنے ان سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں ۔

Comments are closed.