ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کے احکامات جاری

ملک بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کے احکامات جاری

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے جنرل منیجر کی جانب سے کارپوریشن کے تمام زونل منیجرز کے نام بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے احکامات اور بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی روشنی میں ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر ہر قسم کی خرید و فروخت بندکردی جائے اور تمام سامان ویئر ہائوسز کو منتقل کرکے کمپنیوں کو واپس کیا جائے ۔

واضح رہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین گذشتہ کئی روز سے حکومت کے اس فیصلے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کر رہے ہیں اور ملازمین نے ہیڈ آفس کا بھی گھیرائو کیا ہے ۔

Comments are closed.