ٹی 20 سیریز ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو وائٹ واش کردیا ، محمد حارث کی شاندار سینچری

ٹی 20 سیریز ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو وائٹ واش کردیا ، محمد حارث کی شاندار سنچری

لاہور

ولی الرحمن

پاکستان نے جارح مزاج بلے باز محمد حارث کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی 7 وکٹوں سے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کریئر کی پہلی سنچری سکور کی جس کی بدولت پاکستان نے 197 کا ہدف 18 ویں اوور میں پورا کرلیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ بھی لاہور میں کھیلا گیا جہاں پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا، مہمان ٹیم کی جانب سے تنزید حسن اور پرویز حسین ایمان نے ٹیم کو 110 رنز کا آغاز فراہم کیا، پرویز نے اپنی نصف سینچری مکمل کی وہ 34 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جب کہ تنزید حسن 6 رنز کی کمی سے نصف سینچری مکمل نہ کرسکے اور 44 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے، کپتان لٹن داس 22 اور توحید ہریدوئے نے 25 رنزبنائے، ذاکر علی 15 اور تنظیم حسن ثاقب نے 8 رنز بنانے میں کامیاب رہے، پاکستان کی طرف سے حسن علی، عباس آفریدی نے 2،2، فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے آخری میچ میں ایک تبدیلی کی گئی، ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جگہ عباس آفریدی کو پلینگ الیون میں شامل کیا۔

آج کے میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب ، محمد حارث ، حسن نواز، شاداب خان ، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف ، حسن علی ، عباس آفریدی اور ابراراحمد شامل تھے جب کہ بنگلہ دیش نے لٹن داس ( کپتان )، تنزید حسن، توحید ہریدوئے، پرویز حسین، ذاکر علی ( وکٹ کیپر)، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور خالد احمد پر مشتمل تیم میدان میں اتاری۔

Comments are closed.