پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ، صدر،وزیراعظم،فیلڈ مارشل کی مبارکباد

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ، صدر،وزیراعظم،فیلڈ مارشل کی مبارکباد

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق اینٹی شپ بیلسٹک میزائل پاکستان نے خود تیار کیا ہے، جو ویپن سسٹم سمندری اور زمینی اہداف کو اعلیٰ درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ویپن سسٹم شاندار گائیڈنس اور اہم خدوخال کا حامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب ٹیسٹ فلائٹ پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کےلیے پاک بحریہ کے پختہ عزم کا ثبوت ہے۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، سینئر سائنسدانوں اور انجینئروں نے ٹیسٹ فلائٹ کا مشاہدہ کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے کامیاب تجربے پر شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اہم کارنامے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے شریک یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔

Comments are closed.