پاکستان کی منشیات کے خلاف کامیابیاں قابلِ تعریف، اقوام متحدہ کا عالمی اعتراف

پاکستان کی منشیات کے خلاف کامیابیاں قابلِ تعریف، اقوام متحدہ کا عالمی اعتراف

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم نے پاکستان کی منشیات کے خلاف کارروائیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کر لیا۔

ٹرولز ویسٹر نے کہا کہ افغانستان میں پوست اور ہیروئن کی جگہ مصنوعی منشیات کی لیبارٹریاں قائم ہو رہی ہیں، اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم نے انسدادِ منشیات سے متعلق اہم روڈ میپ بھی جاری کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ پاکستان کو منشیات کے خلاف جنگ میں اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا، منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے عالمی برادری کا پاکستان کے ساتھ اشتراک ناگزیر ہے۔

ٹرولز ویسٹر نے کہا کہ پاکستان نے ایک سال میں 365 میٹرک ٹن منشیات اور کیمیکل ضبط کیے، منظم جرائم کی بدلتی حکمتِ عملی کے تحت پاکستان کا کردار اس لڑائی میں کلیدی ہے۔

Comments are closed.