پاکستان کا اصولی موقف دنیا نے بھی مانا اور ہمسائے نے بھی تسلیم کیا ، طلال چوہدری
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کا اصولی موقف دنیا نے بھی مانا اور ہمسائے نے بھی مانا ہے۔
طلال چودھری نے کہا ہے کہ پہلی بار افغانستان کے ساتھ تحریری طور پر طے ہوا کہ مکینزم بنایا جائیگا، یہ طے ہوا کہ 6 نومبر کو اس سلسلے میں تفصیلی طور پر میکنزم طے کیا جائیگا۔
وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصولی موقف دنیا نے بھی مانا اور ہمسائے نے بھی مانا ہے اور اب پہلی بار تحریری طور پر چیزیں سامنے آئیں ہیں، یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔
طلال چوہدری نے بتایا کہ اس میں شک نہیں کہ افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام آتا رہا ہے اور شواہد ہیں کہ افغانستان میں دہشتگرد گروپ موجود ہیں، پہلی جنگ بندی ہوئی تو کالعدم ٹی ٹی پی کا بیان آیا کہ کابل بھی ہمارا دشمن ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دامن صاف ہو تو لکھ کر دینے میں کیوں گریز ہوگا اور اب بات تحریری اور 2 ثالثوں کی موجودگی میں ہوئی ہے۔
Comments are closed.