مضبوط پاکستان فلسطین کی بقاء کے لیے ضروری ہے ، ڈاکٹر زوہیر زاہد

مضبوط پاکستان فلسطین کی بقاء کے لیے ضروری ہے ، ڈاکٹر زوہیر زاہد

اسلام آباد

نامہ نگار

پاکستان میں تعینات فلسطین کے سفیرڈاکٹر زوہیر زاہد کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ

دورے کے دوران صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، سینئر نائب صدر احتشام الحق، نائب صدر سید ظفر ہاشمی، جوائنٹ سیکرٹری جاوید بھاگٹ سمیت ممبران گورننگ باڈی، نوید احمد شیخ،تنویر شہزاد، راجہ ماجد افسر منتخب عہدیداران سے ملاقات کی۔

سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے معزز مہمان کو این پی سی کے حوالے سے بریف کیا ۔

اس موقع پر گفتگو میں فلسطینی سفیر ڈاکٹر زوہیر زاہد کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب کا شکر گزار ہوں کہ مجھے یہاں مدعو کیا، مضبوط پاکستان فلسطین کی بقاء کے لیے ضروری ہے۔

پاکستان نے اپنے قیام کے ساتھ ہی فلسطین کا نہ صرف ہر موقع پر ساتھ دیا بلکہ مسئلہ فلسطین پر دنیا بھر میں ہمارا مقدمہ لڑا ۔ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ برادر ممالک کے درمیان انتہائی قریبی دیرینہ تعلقات ہیں۔ فلسطینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اوراس سے دلی محبت کرتے ہیں۔

مظلوم فلسطینیوں کے لیے پاکستان کی امداد پر شکریہ بھی ادا کیا ۔ فلسطینی سفیر کو این پی سی کا دورہ بھی کرایا گیا۔

Comments are closed.