فلسطینی مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں  اور ہم احتجاج کر رہے ہیں ، خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کردی

 فلسطینی مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں  اور ہم احتجاج کر رہے ہیں ، خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کردی

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےجنگ بندی کے بعد اہل فلسطین کی خوشی میں مٹھائی بانٹنے کی ویڈیو شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ساتھ درج کیپشن میں وزیر دفاع نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد جی ٹی روڈ پر اہل فلسطین سے محبت کے نام پر جلوس نکالنا اور اسلام آباد پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 سال سے غزہ کے باسیوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے تھے اور بچوں کا قتل عام جاری تھا، دنیا بھر کے عوام احتجاج کر رہے تھے، جن میں اکثریت غیر مسلم ممالک کے باسیوں کے تھی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان میں فلسطین پر جان قربان کرنے کے بعض خواہش مندوں کو شاید اطلاع نہیں تھی، اب جنگ بندی کے معاہدے پر اسرائیل اور حماس نے دستخط کردیے اور جنگ بند ہو گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر فلسطینیوں سے محبت کرنے والوں نے جلوس نکال کر اسلام آباد پر چڑھائی کر دی، فلسطینی مٹھائی کھارہے ہیں اور ہم احتجاج کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ زیادتی ہے ان کو بتایا نہیں جا رہا کہ لڑائی ختم ہوگئی ہے آپ کس چیز کا احتجاج کررہے ہیں، گھرجائیں۔

Comments are closed.