مسئلہ کشمیر کا پر امن حل خطے میں امن کا ضامن ہے ، وزیراعظم

مسئلہ کشمیر کا پر امن حل  ہی کشمیریوں کے حقوق اور خطے میں امن کا ضامن ہے ، وزیراعظم

اسلام آباد

وزیراعظم شہباز شریف نے کہامسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل  ہی کشمیریوں کے حقوق اور خطے میں  امن کا ضامن ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم الحاق کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا ۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے ۔

 وزیراعظم نےکہا کہ کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی جو داستان 1947 میں شروع ہوئی تھی وہ آج بھی نہ صرف جار ی وساری ہےبلکہ 10 لاکھ بھارتی فوج کی درندگی اور سفاکیت کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہی ہے۔

وزیراعظم نےمزیدکہا کہ آج کشمیریوں کی تیسری نسل بھی اپنےحق خوداردیت کےحصول کے لیے اپنے آباؤ اجداد کی طرح پرعزم ہے،دہائیوں پہ محیط غیور کشمیریوں کی غیر قانونی تسلط کے خلاف جدوجہد ان کی جذبہ حب الوطنی اور آزادی کے لیےسچی طلب کی غمازی کرتا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل  ہی کشمیریوں کے حقوق اور خطے میں امن کا ضامن ہے،وزیراعظم

Comments are closed.