پشاور: پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ پر حملہ، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

پشاور: پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ پر حملہ، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں و کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

پشاور

شمشاد مانگٹ

پشاورمیں سابق وزیرِاعظم عمران خان کی رہائی کے حق میں قائم پرامن احتجاجی کیمپ پر مبینہ حملے کے الزام میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محمد علی باچا، ملک عظمت، ضیاء اللہ، ہمایون خان، اور شاہ ذوالقرنین سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک غیر جمہوری، اشتعال انگیز اور سیاسی انتقام پر مبنی کارروائی قرار دیا ہے۔

پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی فکر، نظریے اور آزادی کے لیے جاری عوامی تحریک کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور ہر اس طاقت کا قانونی اور جمہوری طریقے سے مقابلہ کرے گی جو عوام کے منتخب قائد کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے۔

پارٹی قیادت اور کارکنان عمران خان کے نظریے پر ثابت قدم ہیں اور کسی بھی قسم کی فسطائیت یا دباؤ کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔

Comments are closed.