آج خواتین کےعالمی دن پر پاکستان اور دنیا بھر کی خواتین کو خراج عقیدت اور جذبہ خیر سگالی کا اظہار کرتا ہوں۔ بالخصوص پاکستان کی خواتین، ماؤں بہنوں، بیٹیوں کو سلام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس سال خواتین کا عالمی دن “حقوق، انصاف اور عمل : تمام خواتین اور بچیوں کے لیے” کے عنوان کے تحت منایا جارہا ہے۔ یہ عنوان حقوق نسواں کے تخفظ کے عزم کا اظہار ہے۔ خواتین کے حقوق کی حفاظت ملکی پائیدار ترقی اور قومی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ قوم کی مجموعی ترقی و خوشحالی کو خواتین کے لیٔے یکساں مواقع اور بامعنی شمولیت ہی یقینی بناتی ہے۔ خواتین کی محنت، عزم و ہمت اور زندگی کے ہر شعبے میں گراں قدر خدمات ہمارے لیے من الحیث قوم باعث فخر اور باعث تقویت ہیں۔ خواتین نہ صرف خاندان بلکہ، معاشرہ اور قوم کی مثبت اقدار پر مبنی بنیاد میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ تعلیم سے لے کر کھیل تک، گھروں سے لےکر حکومت تک، پاکستانی خواتین کی استقامت اور کامیابیاں ایک مضبوط اور خوشحال ملک کی تعمیر میں انقلابی کردار ادا کر رہی ہیں۔ وزیراعظم، اسپیکر اسمبلی، وزارت اعلی کے عہدوں سے لے کر عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، صحت، تعلیم، کاروبار اور مسلح افواج تک، خواتین نے آنے والی نسلوں کے لیے نئی راہیں ہموار کی ہیں۔ حکومت پاکستان کا عزم پختہ ہے کہ ایسا ماحول یقینی بنایا جائے جہاں خواتین کسی بلا امتیاز و خوف اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔ پاکستان میں حقوق نسواں کے قانونی تخفظ کے لیۓ موثر قانون سازی موجود ہے۔ جو ہراسانی اور استحصال کے خلاف قومی عزم کامظہر ہیں. خواتین کی معیاری تعلیم تک رسائی، مالی شمولیت، خواتین کاروباری شخصیات کی حمایت، کام کی جگہوں پر تحفظ اور ہراسانی و تشدد کے خلاف موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ آئیے ہم سب مل کر ایسا معاشرہ تشکیل دیں جہاں ہر عورت کو عزت، وقار اور ترقی کے مساوی مواقع حاصل ہوں تاکہ پاکستان ایک زیادہ منصفانہ، ترقی یافتہ اور جامع مستقبل کی طرف بڑھ سکے۔
Trending
- گھریلو ملازمہ کو عدالت نے چوری کے مقدمہ سے بری کر دیا
- محسن نقوی اور محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس، منی لانڈرنگ و ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کا فیص
- The Most useful Suggestions for Harbors Gambling enterprises During the Southern area Africa
- Navigating the new vast land out-of casinos on the internet needs informed options, and you will trustworthiness should always be this new important believe
- This might be a progressive machine, however it is recognized for paying out more often than most other modern position online game
- From the Queen Gambling enterprise, we’ve got assembled a remarkable line of online game you to definitely focus on all of the player’s taste
- One of the better reasons to see a gambling establishment ‘s the type there was nowadays
- ٹرمپ – امریکی ہٹلر
- Ladbrokes Online now offers a superb selection of on line gaming solutions, such as harbors, desk video game, and electronic poker
- Load Consuming Attention by Lana Del Rey Tune in on the web for free casino Betathome bonus codes on the SoundCloud
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خواتین کےعالمی دن 8 مارچ 2026 پر پیغام
Prev Post
Comments are closed.