اسلام آباد (زورآور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کی سپریم کورٹ کے باہر لڑائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر افضل مروت ایک شخص کے ساتھ ہاتھا پائی کر رہے ہیں جب کہ اسلام آباد پولیس کا اہلکار دونوں کو چھڑانے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔
موقع پر موجود صحافیوں کے مطابق موقع پر موجود پولیس اہل کاروں کا کہنا ہے کہ لڑائی پولیس اہل کار سے ہوئی جو سادہ کپڑوں میں تھا۔اس سے قبل شیر افضل مروت کی لیگی سینیٹر افنان اللہ کے ساتھ ہاتھا پائی کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سینیٹر افنان اللہ اور پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے مابین ہاتھا پائی ہوئی تھی۔
شیر افضل مروت نے سینئر اینکر جاوید چوہدری کے پروگرام میں افنان اللہ کو تھپڑ رسید کیا جس کے بعد لڑائی بڑھ گئی۔ذرائع کے مطابق افنان اللہ نے تھپڑ کھانے کے بعد شیر افضل مروت کو دھکا دے کر زمین پر گرایا اور لاتیں ماریں۔پروگرام کی انتظامیہ نے دونوں مہمانوں کو چھڑایا۔بعدازاں شیر افضل مروت سٹوڈیو سے چلے گئے۔شیر افضل مروت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین کو گالی دینے پر افنان اللہ کو تھپڑ مارا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان کو گالی دی ۔ ان کو علم نہیں تھا کہ میں خان کے وکیل کے ساتھ ان کا مرید بھی ہوں۔ جس انداز میں پٹھان گالی کا جواب دیتے ہیں ۔ تو میں نے اسی انداز گالی کا جواب دیا۔ انہوں نے گالی خان صاحب کو دی اگر مجھے دی ہوتی میں پھر بھی کنٹرول کرتا ۔لیکن عمران خان کو یہ کہنا کہ یہودی ہے ایسی بکواس کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔لہٰذا اس کی ٹریٹمنٹ کرنا بنتی تھی۔شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ افنان اللہ نے کوئی آپشن چھوڑا ہی نہیں تھا کہ میں سائڈ پر بیٹھا ہوں، پورا پاکستان دیکھ رہا ہو اور وہ عمران خان کو گالیاں دے رہا ہو۔ میرے لئے ممکن ہی نہیں کہ میں ان کوواپس گالیاں دوں۔ مجھے تو اردو میں گالیاں بھی نہیں آتی لہٰذا میں نے ان کا حساب پورا کر دیا۔
Comments are closed.