مقابلے میں پار کرنے کی دھمکی۔۔۔پولیس اہلکاروں نے شہری سے لاکھوں روپے لوٹ لیے

لاہور نواب ٹائون میں خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر

کرکے شہری سے لاکھوں روپوں لوٹ لئے
باوردی اہلکاروں نے شہری کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کی دھمکی دیکر لوٹ مار کی
مسعود الحق نادر شہری کو 11 دسمبر کی شام نجی یونیورسٹی کے پارکنگ گیٹ کے سامنے دو باوردی پولیس اہلکاروں نے روکا
پولیس اہلکار مجھے اپنی موٹرسائیکل بٹھا کر نرسری کے پاس ویران جگہ لے گئے اور مجھے پولیس مقابلھلے میں پار کرنے کی دھمکی دی ۔شہر ی
پولیس اہلکاروں نے پسٹل کے زور پر میرے بینک کارڈ لے لئے، ایک اہلکار نے قریبی اے ٹی ایم میں جا کر 95 ہزار روپے نکلوا لئے، شہری مسعود

پولیس والوں نے میرا موبائل فون لیکر میرے بنک اکاؤنٹ سے پانچ لاکھ روپے بھی اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لئے۔شہری مسعود

پولیس نے مدعی مسعود الحق کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزمان یاسر فلائنگ سکواڈ میں اہلکار جبکہ وقار ایس پی یو میں تعینات ہے۔

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس

Comments are closed.