روس میں 8۔8 شدت کا طاقتور زلزلہ ، بحرالکاہل کے پار مختلف خطوں میں انخلا کے احکامات جاری

روس میں 8۔8 شدت کا طاقتور زلزلہ ، بحرالکاہل کے پار مختلف خطوں میں انخلا کے احکامات جاری

جاپان میں 20 لاکھ افراد کو سونامی کے باعث انخلا کی وارننگ، گیس اسٹیشنوں پر قطاریں

ماسکو

روس کے مشرق بعید میں واقع جزیرہ نما کمچاتکا کے ساحل پر8۔8 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے بعد بحر الکاہل کے پار مختلف خطوں میں وارننگز اور انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے۔

جاپان میں 20 لاکھ افراد کو سونامی کے باعث انخلا کی وارننگ دیدی گئی، 220 شہروں اور قصبوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

جاپان میں 16 مقامات پر سونامی کی لہرین ساحل سے ٹکرا گئیں، جاپانی جزیرے ہوکائیدو میں سونامی کی 2 فٹ بلند لہریں پہنچ گئیں، ٹوکیو میں بھی 8 انچ بلند سونامی لہروں کا مشاہدہ کیا گیا۔

ہوائی میں حکام نے انخلا کی تیاریاں شروع کردی، گیس اسٹیشنوں پر لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ لہروں کی بلندی ایک اعشاریہ تین فٹ ریکارڈ کی گئی۔

امریکی حکام کے مطابق الاسکا سے ایک فٹ سے 5 فٹ تک بلند لہریں ٹکرا سکتی ہیں، چین کے شہر شنگھائی کیلئے بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ تمام بندرگاہیں نئے جہازوں کی آمد کے لیے بند کر دی گئی۔ روس میں روس میں سونامی کے بعد لوگوں کا انخلا جاری ہے۔

1 75 1

واضح رہے کہ کمچاتکا اور روس کا مشرقی علاقہ بحرالکاہل کے’رنگ آف فائر’ پر واقع ہے، جو زلزلوں اور آتش فشانی سرگرمیوں کے لیے مشہور ہے۔

روسی اکیڈمی آف سائنسز نے بھی تصدیق کی کہ یہ 1952 کے بعد کا سب سے طاقتور زلزلہ تھا تاہم، کمچاتکا جیو فزیکل سروس کے سربراہ دانِلا چیبروف نے کہا کہ مرکز کی مخصوص نوعیت کے باعث جھٹکوں کی شدت اتنی زیادہ محسوس نہیں ہوئی جتنی اس سطح کے زلزلے سے توقع کی جاتی ہے۔

Comments are closed.