نومنتخب ممبر صوبائ اسمبلی پی پی 83 سردار علی حسین بلوچ…

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نومنتخب ممبر صوبائ اسمبلی پی پی 83 سردار علی حسین بلوچ کی پاکستان مسلم لیگ( ن )ہاؤس جوھر آ باد آ مد۔ مسلم لیگی ورکرز کی طرف سے پرتپاک اسقبال۔ اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، چودھری ارشد محمود ایڈووکیٹ ضلعی صدر لائرز فورم پی ایم ایل این ضلع خوشاب، سٹی صدر پی ایم ایل این ھڈالی ملک ریاض ٹوانہ، سئینر رہنما ملک اصغر حامدی حسن خان سابق کونسلر ذوالفقار صدیق، مسیح مینار ٹی ونگ ضلع خوشاب سمیت دیگر پی ایم ایل این ورکرز نے سردار علی حسین خان بلوچ کا پرجوش نعروں سے استقبال کیا،انہیں ہار پہنائے اور ان کو شاندار کامیابی پر مبارکبادبھی دی۔ سردارعلی حسین خان بلوچ نے اپنی شاندار کامیابی پر ضلعی صدر پی ایم ایل این خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی سمیت تمام مسلم لیگی رہنماؤں اور ورکرز کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا

Comments are closed.