پاکستان اور سعودی عرب کی لازوال دوستی ، اسلام آباد میں سجاوٹ کے ذریعے تاریخی تعلقات کو اجاگر کرنے کی تیاریاں
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات ہمیشہ سے ہی مضبوط اور تاریخی رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف سیاسی و اقتصادی تعلقات ہیں بلکہ مذہبی، ثقافتی، اور عوامی سطح پر بھی گہرا رشتہ پایا جاتا ہے۔ سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا ایک نمایاں پہلو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان محبت، تعاون اور یکجہتی کا جذباتی رشتہ ہے، جو ہر گذرتے دن کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں اس دوستی کی یادگار بنانے کے لیے ایک نیا قدم اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید اجاگر کرنا ہے۔ کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے جناح ایونیو، کاسنٹیوشن ایونیو، اور کشمیر ہائی وے جیسے اہم شاہراہوں پر سجاوٹ کا عمل شروع کیا گیا ہے۔


Comments are closed.