صدر ملکت کی منظوری، آرمی چیف کی مدت ملازمت دوبارہ مقرر
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
صدر آصف علی زرداری نے ہفتے کے روز 3 بلوں کی منظوری دے دی ہے، جن میں وہ بل بھی شامل ہے جس کے تحت چیف آف دی آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدتِ ملازمت کو بطور چیف آف دی ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) تقرری کے بعد دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے۔
صدر نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025، اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دی، ان منظوریوں کے نوٹیفکیشنز بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر کیے گئے۔
صدر کی منظوری کے بعد یہ بل اب آئین کا حصہ بن چکے ہیں۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے رواں ہفتے قومی اسمبلی میں وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب سی ڈی ایف کی 5 سالہ مدتِ ملازمت ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے شروع ہوگی۔
یہ تمام تینوں قانون سازی کے مسودے، جنہیں رواں ہفتے بغیر کسی بحث کے جلد بازی میں پارلیمنٹ سے منظور کرلیا گیا تھا، متنازع 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق ہیں۔
ترمیم کے تحت وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی) کے قیام اور فوجی قیادت کے ڈھانچے میں تبدیلیوں کی راہ ہموار ہوئی ہے، اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بن رہی ہے۔

Comments are closed.