وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر سے ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک ہوئے
واشنگٹن
وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات ہوئی۔
وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شامل تھے، پاکستانی اور امریکی رہنماؤں کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

ملاقات میں پاک امریکہ تجارتی تعلقات، توانائی کے منصوبے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور خطے کی اقتصادی ترقی پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت بڑھانے پر زور دیا، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

 
			 
				
Comments are closed.