وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، امن کوششوں پر اظہارِ تشکر

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، امن کوششوں پر اظہارِ تشکر

نیویارک میں خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو، کل باضابطہ ملاقات واشنگٹن میں متوقع

نیویارک

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی باضابطہ ملاقات کل واشنگٹن میں ہو گی، جس میں اعلیٰ سیاسی و حکومتی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف آج نیویارک سے واشنگٹن روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر دنیا میں امن کے داعی ہیں اور انہوں نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں عالمی سطح پر قیامِ امن کے لیے کوششوں کا تذکرہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکی صدر کی امن کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

Comments are closed.