پی ٹی آئی کا وضاحتی بیان جاری ، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کے بیانات حقائق کے برعکس قرار
پارٹی کی جانب سے کسی بھی قسم کا سرکاری بیان یا معذرت نامہ جاری نہیں کیا گیا،ترجمان
اسلام آباد
شمشاد مانگٹ
تحریک انصاف نے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے حالیہ میڈیا بیانات پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے انہیں حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی بھی قسم کا سرکاری بیان یا معذرت نامہ جاری نہیں کیا گیا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پارٹی کا موقف وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پیش کیا ہے، اور یہ تاثر دینا کہ پارٹی نے کسی دباو کے تحت معذرت کی ہے، سراسر غلط اور گمراہ کن ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ “یہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا جس کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور پارٹی کے خلاف منفی تاثر پیدا کرنا تھا۔
ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تحریک انصاف کے خلاف منظم منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، جسے مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔
ترجمان کے مطابق، تحریک انصاف کا بیانیہ اور جدوجہد آج بھی بانی پی ٹی آئی کے نظریے اور اصولوں کے مطابق ہے اور اسی پر عمل پیرا رہنے کا عزم رکھتی ہے
Comments are closed.