اسلام آباد (زورآور نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے ممبران بیرسٹر گوہر،بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں آئندہ عام انتخابات سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ پی ٹی آئی وفد کا تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔پی ٹی آئی وفد نے الیکشن کمیشن کو انتخابی مہم میں رکاوٹوں سے آگاہ کیا۔اس سے قبل تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد تحریک انصاف خیبرپختونخوا ہ کے صدر علی امین گنڈا پور کی ہمشیرہ کے گھر پر چھاپہ مار کر ذلت آمیز ریاستی دہشتگردی کا اشتعال انگیز مظاہرہ کیا گیا،انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انعقاد کیلئے تحریک انصاف کی کسی خوف و رکاوٹ کے بغیر انتخابی عمل میں شرکت نا گزیر ہے ، انتخابات میں شرکت کی خواہاں تمام سیاسی جماعتوں کیلئے انتخاب لڑنے کے مساوی مواقع صاف شفاف انتخابات کیلئے اساس کی حیثیت رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن انتخابی نشان بلے کی فوری فراہمی سمیت تمام زیرِ التوا معاملات پر بلاتاخیر فیصلے کرے اور انتخابات کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کی دستیابی یقینی بنائے، گزشتہ یا نگران حکومتوں کی جانب سے انتظامی ڈھانچے میں اپنے انتخابی مفاد کے تحت کئے گئے بندوبست کا بھرپور جائزہ لیا جائے اور اسے انتخابات کی شفافیت سے ہم آہنگ بنایا جائے، ڈسکوز کے سربراہان عملاًماضی کی ایک حکمران جماعت کے امیدوار اور پولنگ ایجنٹس کا روپ دھار چکے ہیں، انہیں ہٹانے یا غیرموثر کرنے کا کام بھی الیکشن کمیشن کے ذمے ہے، تحریک انصاف کے خلاف جبر و فسطائیت کے جاری سلسلے کو بند کیا جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی سمیت ریاستی عتاب کے شکار قائدین اور پابند سلاسل ہزاروں کارکنان کو فوری طور پر رہا کرکے انتقام اور سفاکیت کا سلسلہ بند کیا جائے۔
Comments are closed.