پی ٹی آئی کسی صورت بھی حکومت کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی ، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کسی صورت بھی حکومت کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد

ولی الرحمن

پی ٹی آئی چیرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ 5 اگست کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پورے ملک میں بھرپور احتجاج کیا ہے ، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کسی صورت بھی حکومت کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور پارلیمنٹ سمیت ہر مقام پر بھرپور مقابلہ کرے ۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاوس گیٹ پر میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ 5 اگست کو پی ٹی آئی کا احتجاج بہت زیادہ موثر تھا  ، انہوں نے کہاکہ پورے ملک کے 170اضلاع میں عوام نے گھروں سے نکل کر احتجاج کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے منتخب پارلیمنٹیرنز احتجاج میں پیش پیش تھے اور ان کی مختلف اضلاع سمیت اپنے حلقوں میں احتجاج کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی کی موجودہ قیادت کسی صورت بھی کمپرومائز نہیں ہے ان پارلیمنٹیرنز نے بہت زیادہ سختیاں برداشت کی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ نے کروڑوں روپے کی آفرز ٹھکرا کر تکالیف برداشت کی ہیں اور ہر حالت میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں کسی صورت بھی حکومت کے لئے میدان نہیں چھوڑیں گے اور اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کرکے اپنا نکتہ نظر بیان کرونگا ۔

انہوں نے کہاکہ ہم اس پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں اور اس کا حصہ رہیں گے ۔

Comments are closed.