وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

غیر قانونی افغان شہریوں کو پناہ یا کرایہ دینے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے

اٹک

شمشاد مانگٹ

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سختی سے افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیجوانےکے سلسلہ میں احکاما ت جاری کردیئے ہیں اب افغان مہاجرین کو گھر یا دوکان کرائے پردینے اوران غیر قانونی افغان مہاجرین کے ساتھ کاروبار کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہو ں گے ۔

اٹک سے 27ہزارافغان مہاجرین کو ہولڈنگ سنٹر افغان مہاجرین کے ذریعے ان کے وطن روانہ کیا گیا،جبکہ سترہ ہزا ر افغان مہاجرین رضا کارانہ طورپر اپنے وطن افغانستان روانہ ہوئے ہیں ، اس وقت بھی افغان باڈر بند ہونےکے سبب 350 سے زائد افغان مہاجرین ہولڈنگ سنٹر افغان مہاجرین میں قیام پذیر ہیں۔

ا ن خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راوعاطف رضااور ڈی پی او سر دار موارہن خان نے افغان ہولڈنگ سنٹر اٹک میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی آر چوہدری وقاص اسلم مارتھ ،اے ڈی سی جی انیل سعید،اے سی ا نز ہ عباسی ،ایڈمن آفیسرڈی سی آفس سردار ظہیر احمد خان ، تحصیلدار اٹک چوہدری رضوان ،چیف آفیسر بلدیہ اٹک سر دار آفتاب احمدخان،چیف سیکیورٹی آفیسر ڈی پی او آفس انسپکٹر تیمور خان علی زئی ،پی آر او ٹوڈی پی اوانسپکٹر جنید احمد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاشف حسین،ڈ پٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد نیا ز کھوکھر اوردیگر سرکاری افسران موجو د تھے۔

ڈپٹی کمشنر راو عاطف رضا اور ڈی پی او سر دار موارہن خان نے کہاکہ وزیرا علی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جاری کردہ سخت ہدایا ت کے جن افرا د نے بھی اپنی ملکیتی جائیداد اور دوکا ن افغان مہاجرین کو جو غیر قانونی طورپر رہائش پذیرہے دی ہوئی ہے یاان کےساتھ کا روبار کیا ہوا یا انہیں ملازمت دی ہو ئی ہے ،ان کے خلاف آج سے کریک ڈاون کیا جارہاہے اور اس طرح کے کیس سامنے آنے پر مالک مکا ن و دوکان کے خلاف سخت قانونی کار وائی کے عمل کا آغاز کر دیا گیاہے ۔

اٹک نے تقریبا نصف صدی افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی اور اس طویل عرصہ میں ان کے ساتھ کوئی تنازعہ کھڑ انہیں ہوا ،27ہزارافغان مہاجرین کو ہولڈنگ سنٹر افغان مہاجرین کے ذریعے ان کے وطن روانہ کیا گیا،جبکہ سترہ ہزار افغان مہاجرین کو جو رضا کارانہ طورپر اپنے وطن واپس گئے ،اس وقت بھی ہولڈنگ سنٹر افغان مہاجرین اٹک میں 350 سے زائد افغان مہاجرین موجود ہیں ،ہر شہری کی جائیداد کا معائنہ ہو گا۔

ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے مشترکہ آپریشن میں جو شخص بھی اس طرح کی غیر قانونی عملی پریکٹس میں ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی ،بعض افغان مہاجرین وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی اجاز ت سے یہاں مقیم ا ن کے علاوہ غیر قانونی افغان مہاجرین کوپاکستان سے ملک بد ر کر کے افغانستان بھیجوایا جائے گا ۔

ڈی سی اٹک اور ڈی پی او اٹک نے خبر دار کیا کہ انتظامیہ سے تعاون نہ کرنے والے مالکان، دوکان و مکان نے جو کرائے داری معاہدے کیے تھے ان کو ختم کرے جو افراد ان کے ساتھ کاروبارکررہے ہیں ان تمام کو خبر دار کیا جا تاہے کہ پکڑےجانے پر سخت قانونی کاروائی کاسامنا کر نا پڑے گا ،15پر کال کرکے افغان مہاجرین کی اطلاع دینے پر سخت ایکشن لیا جارہاہے اور اس سلسلہ میں کسی بھی کو تاہی کی گنجائش نہیں ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کی جانب سے سخت ہدایات دی گئیں ہیں جن پر ضلع اٹک میں سختی سے عمل درآمد کیا جارہاہے افغان مہاجرین کی ہولڈنگ سنٹر افغان مہاجرین کے ذریعے اور ان کی رضا کا رانہ طورپر وطن واپسی کے سلسلہ میں پنجاب بھر میں اٹک نے نمایاں کار کر دگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کا اعتراف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے کیا ہے ۔

ہولڈنگ سنٹر افغان مہاجرین میں مقیم 350 سے زائد افغان مہاجرین جنہیں وطن واپس کے لیے سر حدیں بند ہونے کی وجہ سے یہاں پر رکھا گیا ہے ،ان کی بہترین مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ، ہولڈنگ سنٹر افغان مہاجرین میں نادرا ایف آئی اے،ضلعی انتظامیہ پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی موجو دگی کے سبب ان افغان مہاجرین کو وطن واپسی میں د ربدر کی ٹھوکریں نہیں کھا نا پڑ رہی بلکہ ایک چھت تلے تمام ضروری قانونی کاروائی مکمل کرلی جاتی ہے ۔

Comments are closed.