گورنر پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمہ داری اٹھا لی
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے سیلاب سے متاثرہ 9 لڑکیوں کی شادی کی ذمہ داری اٹھا لی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سیلابی ریلے میں 9 بچیوں کے جہیز بہہ جانے والی فیملی کے پاس تھیم پارک ہاؤسنگ سوسائٹی موہلنوال پہنچے، انہوں نے متاثرین کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا، سیلاب سے متاثرہ افراد نے گورنر پنجاب کو پانی میں ڈوبے اپنے گھر دکھائے۔

Comments are closed.