رحیم یارخان ، شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 2 زخمی

رحیم یارخان ، شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 2 زخمی

اندھڑ اور بکھرانی گینگ کا راکٹ و ہینڈ گرنیڈ حملہ ، پولیس کی جوابی کارروائی اور سرچ آپریشن جاری

رحیم یار خان

رحیم یارخان میں گزشتہ شب شیخانی پولیس چوکی پر خوفناک حملہ ہوا جس میں ڈاکوؤں نے  جدید اسلحے کا استعمال کیا۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں اندھڑ گینگ اور بکھرانی گینگ ملوث تھا، جنہوں نے چوکی پر راکٹ لانچر اور ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا۔ حملے کے وقت سات پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے، جن میں سے پانچ بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شہید ہونے والے اہلکاروں میں تین کا تعلق بہاولنگر اور دو کا تعلق رحیم یارخان سے ہے۔ ان میں عرفان، سلیم، خلیل، غضنفر اور نخیل شامل ہیں۔ دہشتگردوں نے اچانک حملہ کر کے پولیس چوکی کو شدید نقصان پہنچایا اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ پولیس کی بھاری نفری، ریسکیو ٹیمیں اور تحقیقاتی ادارے موقع پر پہنچ گئے؛ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ شہید اہلکاروں کی میتیں شیخ زید اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی اور علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ اس الم ناک واقعے نے اہل علاقہ اور پولیس فورس میں شدید غم اور غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

Comments are closed.