Share FacebookTwitterGoogle+WhatsAppEmailFacebook Messenger وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا ریلوے کوارٹرز کی بوگس الاٹمنٹ پر ڈی جی ویجیلنس کی شاندار انکوائری پر خراجِ تحسین اسلام آباد شمشاد مانگٹ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا ریلوے کوارٹرز کی بوگس الاٹمنٹ پر ڈی جی ویجیلنس کی شاندار انکوائری پر خراجِ تحسین ۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ڈی جی ویجیلنس نے پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری سے بڑے مالی گھپلے کا پردہ فاش کیا۔ وزیرِ ریلوے نے کہا کہ رشوت اور بوگس الاٹمنٹ کے انکشاف نے کرپشن مافیا کے چہروں سے نقاب الٹ دیا۔ ملوث افسران اور ملازمین کو قانون کے مطابق نشانِ عبرت بنایا جائے گا، وزیرِ ریلوے۔ ڈی جی ویجیلنس عبدالرب چودھری اور ان کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر وزیرِ ریلوے کی جانب سے زبردست خراجِ تحسین۔ ڈی جی ویجیلنس وزارتِ ریلوے کے اصلاحاتی وژن کے عین مطابق شفافیت اور احتساب کے اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔ بوگس الاٹمنٹ کیس کی غیرجانبدار تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت، وزیرِ ریلوے۔ وزارتِ ریلوے میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل ہوگا۔ ایماندار افسران کو سراہا جائے گا جبکہ بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزیرِ ریلوے۔ کل لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر میں وزیرِ ریلوے کی زیرِ صدارت اس معاملے پر اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں آئندہ لائحہ عمل، احتسابی اقدامات اور نظام میں شفافیت کے فروغ پر مشاورت ہوگی۔ Railways Minister Muhammad Hanif Abbasi praises DG Vigilance's excellent inquiry into the bogus allotment of railway quarters. Share FacebookTwitterGoogle+WhatsAppEmailFacebook Messenger
Comments are closed.