راولپنڈی ،شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کرنے والا اکیڈمی پرنسپل گرفتار

راولپنڈی ،شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کرنے والا اکیڈمی پرنسپل گرفتار

اکیڈمی پرنسپل کی درندگی، طالبہ دوبار حاملہ ہوئی ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

راولپنڈی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں شادی کا جھانسہ دے کر ٹیوشن اکیڈمی کے پرنسپل نے طالبہ کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متاثرہ طالبہ نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اس نے 2023ء میں اکیڈمی میں داخلہ لیا۔ 21 مئی 2024 کو پرنسپل نے اسے اکیڈمی بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایک ماہ بعد معلوم ہوا کہ وہ حاملہ ہو گئی ہے۔ لڑکی کے مطابق خاندان کی عزت اور بدنامی کے خوف سے وہ خاموش رہی، لیکن ملزم نے بعد ازاں شادی کا جھانسہ دے کر مسلسل زیادتی کا سلسلہ جاری رکھا ۔

طالبہ کا کہنا ہے کہ جب اس نے پرنسپل پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا تو اس نے تشدد شروع کر دیا ۔ متاثرہ لڑکی نے مزید انکشاف کیا کہ پرنسپل نے اسے ایک دوائی دی جس سے طبیعت خراب ہو گئی، بعد میں پتہ چلا کہ وہ اسقاطِ حمل کی دوا تھی۔ اس دوران وہ دو بار حاملہ ہوئی اور دونوں مرتبہ دباؤ ڈال کر حمل ضائع کرایا گیا ۔

پولیس کے مطابق، تھانہ پیرو دھائی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ متاثرہ طالبہ کا میڈیکل بھی کروایا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام شواہد اکٹھے کر کے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

Comments are closed.