راولپنڈی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن سے سامان چوری ہونے کا انکشاف ، ملزم گرفتار

راولپنڈی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن سے سامان چوری ہونے کا انکشاف ، ملزم گرفتار

کالج کی سیکورٹی پر سوالات : پرنسپل اور ڈائریکٹر کالجز کی لڑائی کے باعث طالبات کو عدم تحفظ کا سامنا

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن میں قیمتی سامان کی چوری کا انکشاف ہوا ہے، جہاں ایک نشئی کو کالج کے اندر جالیاں چوری کرتے ہوئے فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس واقعے نے کالج کی سیکورٹی کی کمزوریوں کو بے نقاب کر دیا ہے، خاص طور پر اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ کالج کی دیوار نہ ہونے کے باعث یہ چوری ممکن ہوئی۔

ذرائع کے مطابق کالج کی طالبات نے بتایا کہ اس واقعے کی وجہ سے وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں، جبکہ انتظامیہ کی آپس کی لڑائیوں کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ کالج کے پرنسپل اور ڈائریکٹر کالجز کے درمیان اختلافات کے سبب ادارے کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات متاثر ہو رہے ہیں۔

کالج کے باہر کوئی دیوار نہ ہونے کے سبب قیمتی سامان کی چوری کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔ کالج میں ایم فل تک کی طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں، اور یہ واقعہ ان کے لیے باعث تشویش بن چکا ہے۔

کالج کی طالبات نے محکمہ تعلیم کے افسران سے فوری نوٹس لینے اور سیکورٹی کے معاملات میں بہتری لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔

Comments are closed.