راولپنڈی: سیریل کلنگ کیس میں بڑی پیشرفت ، مرکزی ملزم کے تین اشتہاری بھائی گرفتار

راولپنڈی: سیریل کلنگ کیس میں بڑی پیشرفت ، مرکزی ملزم کے تین اشتہاری بھائی گرفتار

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے سیریل کلنگ کے ایک اہم مقدمے میں بڑی پیشرفت کرتے ہوئے گرفتار مرکزی ملزم کے تین اشتہاری بھائیوں کو بھی گرفتار کر کے تفتیش میں شامل کر لیا ہے۔ مقدمہ میں ملزموں پر جائیداد کے تنازعے پر اپنے قریبی رشتہ داروں کے بہیمانہ قتل کا الزام ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم نے اسلام آباد میں اپنے والد اور بہن جبکہ راولپنڈی کے علاقے صدر بیرونی میں اپنی ہمشیرہ اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ ملزم کے اس ہولناک اقدام نے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق، کیس کی تفتیش کے دوران اہم شواہد ملنے کے بعد مرکزی ملزم کے تین اشتہاری بھائیوں کو بھی گرفتار کر کے شاملِ تفتیش کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں جو کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ایس پی محمد نبیل کھوکھر نے مزید کہا کہ پولیس کیس کو مکمل طور پر ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کرے گی تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے مجرموں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Comments are closed.