راولپنڈی،سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز،پاکستان کی سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست،محمد نواز مین آف دی میچ قرار
راولپنڈی
ولی الرحمن
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے تیسری مقابلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکا کی ٹیم اس میچ میں بھی ناکامی کے بعد مشکلات سے دوچار ہو گئی ہے، کیونکہ اس نے مسلسل دو میچ ہارے ہیں اور سیریز میں اپنی پوزیشن کو مزید کمزور کر لیا ہے۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن پاکستان کے باو¿لرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سری لنکا کو 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز تک محدود کر دیا۔ سری لنکا کے لئے جینتھ لیانگے نے 41 رنز ناٹ آو¿ٹ کی اہم اننگز کھیلی، جبکہ کوسل پریرا نے 25 رنز، کامل مشرا نے 22 رنز اور پاتھم نسانکا نے 17 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ باقی کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، اور سری لنکا کی ٹیم مقررہ اوورز میں زیادہ رنز نہیں بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہیم اشرف، ابرار احمد اور سلیمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کے باولرز نے سری لنکا کو کم سکور پر آوٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 15.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صاحب زادہ فرحان نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 45 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 80 رنز ناٹ آوٹ بنائے اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ ان کے علاوہ صائم ایوب نے 20 رنز بنائے، جبکہ بابر اعظم نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔ عثمان خان نے 5 رنز ناٹ آوٹ بنائے جبکہ سلیمان علی آغا بغیر کوئی اسکور کیے پویلین واپس لوٹ گئے۔
سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ داسن شانکا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ پاکستان کے لیفٹ آرم سپنر محمد نواز کو دیا گیا، جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کر کے میچ کا پانسہ پاکستان کے حق میں پلٹ دیا
Comments are closed.