آر ڈی اے کا غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، اشتہاری مالکان کی گرفتاری کا حکم

آر ڈی اے کا غیر قانونی سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، اشتہاری مالکان کی گرفتاری کا حکم

ڈپٹی ڈائریکٹر آر ڈی اے نے 234 ایف آئی آرز کا ریکارڈ طلب کر لیا، سکیم انسپکٹرز کی فوری تبدیلی کی سفارش

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے شعبہ میٹروپولیٹن اینڈ ٹریفکنگ انجینئرنگ (MP&TE) نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کو مزید سخت کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر عاطف چوہدری نے سکیم انسپکٹر طارق کمبوہ کی جانب سے دی گئی 234 ایف آئی آرز کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ آفیشل لیٹر میں شعبہ MP&TE میں تعینات تمام سکیم انسپکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ:

تمام ایف آئی آرز کا ریکارڈ فوری پیش کیا جائے۔

بتایا جائے کہ ان میں سے کتنے افراد اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔

کتنے مقدمات میں چالان جمع کروا کر جوڈیشل کارروائی مکمل کی گئی ہے۔

لیٹر میں واضح طور پر حکم دیا گیا ہے کہ جو سوسائٹی مالکان اشتہاری ہیں، ان کے آر ڈی اے آفس میں داخلے پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

اگر کوئی اشتہاری شخص RDA کی حدود میں نظر آئے، تو اُسے پولیس کے ذریعے فوری گرفتار کروا کر جیل بھیجا جائے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نے ڈی جی آر ڈی اے کو بھی ایک علیحدہ خط لکھا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ شعبہ MP&TE میں گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے تعینات سکیم انسپکٹرز کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔

تبدیلی کا مقصد داخلی شفافیت، احتساب اور اصلاحات لانا ہے تاکہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف مافیا کو روکا جا سکے

Comments are closed.