آر ڈی اے اجلاس ، نو تعینات افسران کو خوش آمدید اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا
عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ، ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ
راولپنڈی
شمشاد مانگٹ
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے ) کے کانفرنس روم میں آج ایک اجلاس منعقد ہوا ، جس میں نو تعینات افسران کو خوش آمدید کہا گیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے، کنزہ مرتضیٰ نے کی۔
ڈی جی آر ڈی اے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام افسران سرکاری پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اتھارٹی کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے اور افسران و عملہ ایمانداری، محنت اور خلوص کے ساتھ کام کریں۔


Comments are closed.