بجٹ میں رئیل اسٹیٹ کیلئے مراعات متعارف کروائی جائیں : میاں یاسین

بجٹ میں رئیل اسٹیٹ کیلئے مراعات متعارف کروائی جائیں : میاں یاسین

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

نائب صدراسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن میاں یاسین نے کہا ہے کہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ کیلئے مراعات متعارف کروائی جائیں، سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم متعارف کرانے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ شرح کو کم کیا جائے خاص طور پر فائلرز کے لیے تاکہ غیر دستاویزی لین دین سے بچا جا سکے اور قانونی لین دین کو فروغ ملے۔

کیپٹل گین ٹیکس پر نظرثانی ، ود ہولڈنگ ٹیکس شرح میں کمی، کم لاگت والے ہاؤسنگ کے لیے چھوٹ، زوننگ قوانین پر نظرثانی،شہری علاقوں میں سستی ہاؤسنگ کی پنتالیس لاکھ تک حد میں اضافہ اور ضوابط کو آسان بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کی ملکیت کو عام خریداروں کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانے کے لیے سبسڈی والی مارگیج اسکیموں کو بڑھانے جیسے پروگراموں کو دوبارہ شروع کیا جائے۔

ان تجاویز پر عمل کرنے سے نہ صرف یہ شعبہ ترقی کرے گا بلکہ معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Comments are closed.