قلعہ پھروالہ میں سڑک کی تعمیر کا آغاز، 50 لاکھ گرانٹ ، عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا

قلعہ پھروالہ میں سڑک کی تعمیر کا آغاز، 50 لاکھ گرانٹ سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا

ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ سلطان عبیدالرحمن کی کاوشوں سے قلعہ پھروالہ کے عوام کو نئی سڑک کی سہولت

راولپنڈی

شمشاد مانگٹ

قلعہ پھروالہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ بالاخر پورا ہوگیا، جب کہ سڑک کی تعمیر کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔ سڑک کی تعمیر کے لیے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی، جس سے علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق، قلعہ پھروالہ گاؤں کے لیے منظور شدہ گرانٹ کے بعد سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر قلعہ پھروالہ کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ یہ سڑک ان کے لیے نہ صرف ترقی کی علامت ہے بلکہ ان کے لیے روزمرہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔

قلعہ پھروالہ کے رہائشیوں راجہ لہراسب خان، راجہ جاوید زمان، راجہ عادل سلطان، راجہ خرم شہزاد، راجہ اسرار، راجہ حفیظ، اور راجہ مہراب نے سڑک کی تعمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجہ سلطان عبیدالرحمن گکھڑ آف اوجڑی کلاں کی مسلسل کوششوں نے یہ خواب حقیقت میں بدل دیا۔ انہوں نے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے فنڈز کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ سڑک قلعہ پھروالہ کی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی، اور علاقے کے عوام کو بہتر ٹرانسپورٹ کی سہولت ملے گی۔ عوامی سطح پر اس ترقیاتی منصوبے کے لیے بھرپور حمایت کی جا رہی ہے۔

Comments are closed.