بیرون ملک پلٹ شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکووں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ، جوابی کارروائی میں سرغنہ ہلاک دیگر فرار

 بیرون ملک پلٹ شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکووں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ، جوابی کارروائی میں سرغنہ ہلاک دیگر فرار

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

بیرون ملک سے وطن آنے والے شہریوں سے ڈکیتیوں میں ملوث بین الصوبائی گینگ نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں گینگ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

پولیس کے مطابق گینگ راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، لاہور اور دیگر شہروں میں بیرون ملک سے آنے والے شہریوں سے ڈکیتی کی بیسیوں رپورٹ و عدم رپورٹ وارداتوں میں ملوث تھا، ، گینگ ارکان ائیرپورٹ پر آنے والے شہریوں کی ریکی کرتے اور تعاقب کر کے شاہراہوں پر ٹارگٹ کرتے تھے

پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ ارکان واردات کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردی بھی استعمال کرتے تھے ، گینگ گزشتہ کئی سالوں سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا ، گینگ کی گرفتاری کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جو ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے گینگ کو ٹریس کر رہی تھیں

پولیس کے مطابق گینگ کے سرغنہ نے ساتھیوں سمیت مندرہ کے علاقہ میں واردات کی ، پولیس کے فوری رسپانس پر ملزمان فرار ہوئے جن کا تعاقب کیا گیا ، فرار ہوتے ملزمان نے چونترہ کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ، فائرنگ کے دوران گینگ کا سرغنہ اور اسکا ساتھی ہلاک ہوئے

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران موقع پر موجود گئے جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ و ناکہ بندی کی گئی ہے

واردات کی اطلاع پر فوری رسپانس اور ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے فرائض کی انجام دہی پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی صدر، ایس ڈی پی او صدر، ایس ڈی پی او گوجرخان، ایس ایچ او مندرہ، ایس ایچ او چونترہ اور پولیس ٹیموں کو شاباش

سی پی او کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے

Comments are closed.