جی ٹی روڈ گوجرخان کے قریب اوورسیز پاکستانی کو لوٹ لیا گیا

جی ٹی روڈ گوجرخان کے قریب اوورسیز پاکستانی کو لوٹ لیا گیا

گوجرخان

شمشاد مانگٹ

بیرون ملک سے آنے والوں کو جی ٹی روڈ پر لوٹنے کا سلسلہ دیدہ دلیری کے ساتھ جاری ، اپنے آپ کو سرکاری اہلکار ظاہر کر کے گاڑی جی ٹی روڈ پر رکوا کر لوٹنے والا گینگ پھر متحرک ۔

گزشتہ روز گہنگریلا کے قریب فرانس پلٹ شخص کو گاڑی رکوا کر لوٹ لیا گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق محمد الطاف نے ایف آئی آر درج کرائی کہ تحصیل علی پور چٹھہ وزیر آباد کا رہائشی ہوں ہمراہ ڈرائیوراسلام اباد ایئرپورٹ سے محمد عرفان جو کہ فرانس سے آ رہا تھا کو لے کر آ رہے تھے ، جب رؤف ہوٹل جی ٹی روڈ سے تھوڑا آگے پہنچے تو پیچھے سے ایک ہنڈا کار ڈاؤن ماڈل سلور آئی ، جس میں دو آدمی سوار تھے ہماری گاڑی سے آگے لگا کر ہمیں روک لیا ۔

ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص نے  جس نے سفید رنگ کی شرٹ اور دوسری سیٹ پر بیٹھے شخص نے نیلے آسمانی رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی ، ہاتھوں میں وائرلیس سیٹ بھی تھا ۔

ڈرائیور ان کے پاس گیا تو کار میں موجود شخص نے کہا کہ جو آدمی باہر سے آیاہے اس کو بھیجو جس پر میرا بھائی محمد عرفان ہاتھ میں پرس جو اکثر کمر کے ساتھ باندھا جاتا ہے لے کر گیا ۔

انہوں نے پرس کو چیک کیا اور کہا کہ آپ باہر سے کسی آدمی کا سامان لے کر آئے ہیں ، ہمیں ایئرپورٹ سے اطلاع ملی ہے ، گاڑی چیک کرواؤ ۔

ہم گاڑی چیک کروانے کیلئے پیچھے مڑنے لگے تو دونوں نامعلوم لوگ لاہور کی طرف گاڑی بھگا کر لے گئے ، پرس جس میں پاسپورٹ اور دیگر کاغذات فرانس کا ڈرائیونگ لائسنس بھی تھا اور 2300 یورو کرنسی  تھی لے گئے ۔

پولیس تھانہ مندرہ نے ایف آئی آر درج کر لی ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہیں کہ بیرون ملک سے آنے والوں کو سرکاری وردیوں میں ملبوس یہ گروہ عرصہ دراز سے لوٹ رہا ہے اور دیارغیر میں رہ کر محنت مشقت سے کمائی رقم جی ٹی روڈ پر یہ ڈکیت گینگ دیدہ دلیری کے ساتھ لوٹ کر فرار ہو رہا ہے ۔

اوورسیز پاکستانی آئے روز جی ٹی روڈ پر ہونے والی اس لوٹ مار جس میں اکثر اوورسیز پاکستانی نشانہ بن رہے ہیں اوران کو لوٹا جا رہا ہے جس سے اوورسیز پاکستانیوں میں خوف و ہراس ہے ۔

اس حوالہ سے وزیر داخلہ آئی جی پنجاب وزیراعلی پنجاب دیگر متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ ان وارداتوں کی روک تھام کر کے بیرون ملک سے اپنے گھروں کی طرف جانے والوں کا سفر محفوظ بنائیں ۔

Comments are closed.