سعودی عرب نے ’’عمرہ ویزے‘‘ کی مدت ایک ماہ کردی، تین ماہ کی میعاد ختم
ریاض
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی مدتِ کار (ویلیڈیٹی) 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی ہے، جو ویزا جاری ہونے کی تاریخ سے شمار کی جائے گی۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سعودی نیوز چینل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ نے رپورٹ کیا کہ نئی ترامیم، جو اگلے ہفتے سے نافذ العمل ہوں گی، ان کے مطابق اگر کوئی عمرہ زائر ویزا جاری ہونے کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہیں ہوتا تو اس کا ویزا منسوخ کر دیا جائے گا۔
تاہم ویزے کی مدتِ کار میں کمی سے زائر کے قیام کی اجازت شدہ مدت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، سعودی عرب پہنچنے والے تمام عمرہ زائرین کو ملک میں 3 ماہ تک قیام کی اجازت ہوگی۔

Comments are closed.