سعودی سفارتخانہ اور جامعہ سلفیہ کے زیر اہتمام مقابلہ

Saudi embassy Pakistan

سعودی سفارتخانہ اور جامعہ سلفیہ کے زیر اہتمام مقابلہ حفظ القرآن میں مدرسہ تدریس القرآن والحدیث صدر راولپنڈی کے طالب علم زریان سعید کی دوسری پوزیشن لینے پر مرکز القدس صدر میں منعقدہ تقریب میں مدرسہ کے قرآء قاری فیاض، قاری یعقوب اور مہتمم مدرسہ الطاف حسین حافظ شفیق الرحمن مہتمم جامعہ سلفیہ اسلام آباد سے انعام وصول کر رہے ہیں، قاری یعقوب صاحب کو خصوصی انعام سے نوازا گیا اور پوزیشن لینے والے طالب علم کو باؤ جی مرغ پکاؤ اینڈ ریسٹورنٹ کی طرف سے موٹر سائیکل انعام دیا گیا جس کی چابی محترم سلیم بٹ، شفقت بٹ اور علی بٹ نے زریان سعید کے والد کے حوالہ کی اس موقع پر حافظ عبداللہ بٹ اور طالب علم زریان سعید نے سامعین کے دلوں کو تلاوت قرآن سے منور کیا۔ مزید برآں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمد اشفاق ڈویژنل صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی نے مدرسہ کے قرآء کرام اور منتظمین کو خصوصی مبارکباد دی اور تعلیمی معیار مزید بہتر کرنے پر زور دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ شفیق صاحب نے کہا کہ آئندہ ہم یہ مقابلہ پورے پاکستان کے مدارس کے درمیان کرائیں گے اور اس کیلئے ابھی سے مدرسہ تدریس القرآن کے اساتذہ کو تیاری اور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.