خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کارروائیوں میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے تین مختلف مقامات پر آپریشن کیے۔

مہمند میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فتنہ الہند کے 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

دتہ خیل، شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔

بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 1 خوارج ہلاک ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں کئی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ کارروائیوں کے دوران ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ یہ دہشت گرد بھارت کے اسپانسرڈ نیٹ ورک کا حصہ تھے اور پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ پاک فوج پاکستان سے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Comments are closed.