بنوں میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ، فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی
شمشاد مانگٹ
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع مشترکہ انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مضبوط اور مربوط تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments are closed.