سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اہم اجلاس کل ، بیرون ملک قید پاکستانیوں کی حالت زار پر غور ہوگا

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اہم اجلاس ، بیرون ملک قید پاکستانیوں کی حالت زار زیرِ غور

مدارس میں بچوں سے مبینہ بدسلوکی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی ایجنڈے میں شامل

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

بیرون ممالک قید پاکستانیوں کی حالت زار اور ملک میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلئے سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اہم اجلاس سوموار کو ہوگا ۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس چیرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتار زہری کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں وزارت داخلہ اور خارجہ کے حکام بیرون ممالک قید پاکستانیوں کی تعداد سمیت ان کو فراہم کی جانے والی قانونی معاونت کے حوالے سے کمیٹی کو اگاہ کریں گے اجلاس میں دینی مدارس میں بچوں کے مبینہ بدسلوکیوں کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر متعلقہ حکام کمیٹی کو اگاہ کریں گے ۔

Comments are closed.