‏بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں ڈکیتی کی سنگین واردات، مسلح ملزمان کا ریسٹورنٹ پر دھاوا

‏بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں ڈکیتی کی سنگین واردات، مسلح ملزمان کا ریسٹورنٹ پر دھاوا

‏⁧اسلام آباد
( کرائم رپورٹر/ نعیم منہاس)

“SIP n CHILL” ‏اسلام آباد میں واقع بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں واقع معروف ریسٹورنٹ میں رات گئے ایک افسوسناک اور خطرناک ڈکیتی کی واردات پیش آئی ۔

اطلاعات کے مطابق ، رات تقریباً دو بجے 8 سے 9 مسلح اور نقاب پوش افراد پلازہ نمبر 134 کی چھٹی منزل پرواقع ریسٹورنٹ میں داخل ہوئےاورعملے کو یرغمال بنانے کے بعد قیمتی سامان اور نقدی لوٹ لی ۔

ذرائع کے مطابق ، مزاحمت پر ملزمان نے ریسٹورنٹ میں شدید توڑ پھوڑ کی اور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی سسٹم کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے تاکہ واردات کے شواہد مٹائے جا سکیں ۔

ڈکیتی کی اس واردات میں ملزمان نے نہایت منظم اور پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کی ، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

عینی شاہدین اورریسٹورنٹ انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ، مگر تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

واقعے پر مقامی تاجروں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر سوال اٹھائے ہیں ، اب بحریہ ٹاؤن میں یہ معمول کی باتیں بن چکی ہیں ۔

چوری ، ڈکیتی ، منشیات فروشی ، شیشا سینٹر ، مساج سینٹر کے نام پر دھندے ، یہ سب بحریہ ٹاؤن کی شان بن چکی ہے اور متعلقہ اعلی حکام سے مؤثراورفوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

Comments are closed.