مسابقتی کمیشن کے زیراہتمام کمپٹیشن لاء کی اہمیت پر سیشن کا انعقاد

کمپٹیشن کمیشن کے زیراہتمام کمپٹیشن لاء کی اہمیت پر سیشن کا انعقاد

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے منابی بزنس سکول کے سی اے اور اے سی سی اے کے طلباء کے لیے ‘کمپٹیشن لاء’ کے موضوع پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔

سیشن کا مقصد مستقبل کے فنانس پروفیشنلز کو کارٹل سازی، غالب پوزیشن کے غلط استعمال، دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ، ممنوعہ معاہدے، مرجرز اور ایکویزیشنز سمیت کمپٹیشن لاء کے بنیادی نکات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

سیشن کے دوران کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل احمد قادر، سینیئر ڈائریکٹر سلمان ظفر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان احمد نے طلباء کو پریزنٹیشنز کی مدد سے کمپٹیشن لاء کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بتایا اور مارکیٹ میں شفافیت اور ملکی معیشت کے فروغ میں ان قوانین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

طلباء نے سیشن میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور کمپٹیشن لاء اور اس کے نفاذ کے لیے کمیشن کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف سوالات کیے جن کے کمیشن حکام نے تسلی بخش جوابات دیے۔

اس موقع پر اے سی سی اے اور منابی انڈسٹری لنکجز اینڈ ایمپلائی ایبیلیٹی کے سربراہ انس خان اور دیگر فکیلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

انہوں نے طلباء کے لیے سیشن کا انعقاد کرنے پر سی سی پی کا شکریہ ادا کیا اور کمپٹیشن قوانین کے فروغ کے لیے کمیشن کی کوششوں کو سراہا۔

Comments are closed.