شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں ضمانت خارج

اسلام آباد(زورآور نیوز) شاہ محمود قریشی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، عدالت نے سائفر کیس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔

 

Comments are closed.