شہباز بے گناہ،عمران حکومت سب غلطی،نواز شریف

لاہور( زورآور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کاکہنا ہے کہ مجھے نکالا گیا ،ورنہ میں نے کہاں جانا تھا، پورے ملک کی ترقی چاہتا ہوں ، چاہے سندھ ہو ، کے پی کے ہو، بلوچستان ہو، گلگت بلتستان یا آزاد کشمیر ہو۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کیوں نکالا ، ورنہ میں نے کہاں جانا تھا، ساری خرابی تو اس حکومت نے کی ہے جسے لایا گیا تھا۔نواز شریف نے کہا کہ پتہ لگنا چاہیے جو حکومت لائی گئی تھی اس نے پاکستان کے لئے کیا کیا؟ ا نھوں نے مزید بتایا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، لیکن اب اس کو اتنا مہنگا کر دیا گیا ہے کہ لوگ بل تک ادا نہیں کر سکتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف پر تو بس الزام ہے کہ ملک دیفالٹ کر چکا تھا، ملکی ترقی کے لیے ڈبل ٹرپل اسپیڈ سے بھاگنا پڑے گا۔اس سے قبل نواز شریف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ زراعت، صنعت، آئی ٹی کو فروغ دینا ہے،مہنگائی کس کے دور میں ہوئی،بجلی مہنگی کس نے کی؟ سب سے زیادہ قرض کس کے دور میں لیا گیا؟ ڈالر کس کے دور میں مہنگا ہوا؟ یہ سب ہم نے تو نہیں کیا،ان شاء اللہ مل کر ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کی جدوجہد کریں گے۔ ہم سب کو ایک نظر سے دیکھتے ہیں، ہمیں سب کیلئے یکساں ترقی چاہیے،ہماری کوئی ایسی بات نہیں کہ یہاں زیادہ ترقی ہو یا وہاں زیادہ ترقی ہو ۔ہمارے دور میں ڈالر کو چار سال باندھ کر رکھا ہوا تھا ۔ وگوں کو بتانا چاہیے کہ بجلی ڈالرکے ریٹ پی ٹی آئی دور میں بڑھے، سٹاک مارکیٹ کریش ہوئی، پھرسٹاک مارکیٹ ہماری سطح پر نہیں آسکی، گروتھ ریٹ گرچکا ہے، مہنگائی کا طوفان آگیا ہے، روٹی سبزیاں مہنگی ہوگئیں، ہم نے سستی بجلی بنا کر دی، لیکن مہنگی کردی گئی، بجلی چوری ہوتی ہے اس کو ادا غریب آدمی کرتا ہے۔ یہ ناانصافی ہے، ہمارا کام ہر صوبے میں یکساں ترقی کے مواقع پیدا کرکے دیں، لوگ دیہاتوں میں بڑی مشکل سے زندگی گزارتے ہیں ، اس لئے تو پاکستان نہیں بنا تھا، ہمارے زمانے کی 4روپے کی روٹی 20روپے میں ملتی ہے، بڑے دکھ والی بات ہے۔

 

Comments are closed.