شہباز شریف کا سب سے بڑا جھوٹ کرپشن ختم ہونے کا دعویٰ ہے ، زبیر عمر

شہباز شریف کا سب سے بڑا جھوٹ کرپشن ختم ہونے کا دعویٰ ہے ، زبیر عمر

گندم اور چینی میں اربوں کی کرپشن ، آئی پی پیز معاہدے پاکستان پر بوجھ ہیں ، سابق گورنر سندھ

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ جب سے وہ اقتدار میں آئے ہیں، پاکستان میں کرپشن ہی نہیں ہوتی۔

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد “تحفظِ آئینِ پاکستان” کے رہنماؤں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے زبیر عمر نے کہا کہ گندم میں 300 ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے جبکہ اکاؤنٹنٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق چینی میں بھی اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں پاکستان نے آئی پی پیز میں 8.4 ٹریلین روپے کا بوجھ اٹھایا۔ ان معاہدوں میں خریداری روپے اور واپسی ڈالرز میں طے کی گئی، جس نے ملکی معیشت پر شدید دباؤ ڈالا۔

سابق گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان ایک بحران سے نکلنے سے پہلے ہی دوسرے بحران میں پھنس جاتا ہے۔ ان کے مطابق ملک کے مسائل میں سب سے بڑا اور بنیادی مسئلہ معیشت ہے، جس کے حل کے بغیر کوئی استحکام ممکن نہیں۔

Comments are closed.