ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی غیر قانونی شیشہ سنٹرز کیخلاف کارووائی ، 14 شیشہ کیفے سیل ، 10 افراد گرفتار

  ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی شیشہ سنٹرز کیخلاف کارووائی ، 14 شیشہ کیفے سیل ، 10 افراد گرفتار

اسلام آباد

شمشاد مانگٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی انڈور شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاؤن  دوسرے روز بھی جاری رہا

 تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد انتظامیہ نے غیر قانونی شیشہ سنٹرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر میں 14 کیفے سیل کردئے جبکہ 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

یہ آپریشن تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے اپنے ایریاز میں بلا تفریق کیا گیا

اے سی سٹی کی جانب سے ایف سیون میں دو معروف کیفے سیل

اے سی رورل نے سوک سینٹر میں چار شیشہ کیفے سیل، چار افراد گرفتار کیے

اے سی شالیمار نے ای الیون میں 6 کیفے سیل، 6 افراد گرفتار کیے

اے سی انڈسٹریل ایریا کی جانب سے 2 شیشہ کیفے سیل کیے گئے

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق عدالتی احکامات کے تحت انڈور شیشہ کیفے چلانے کی اجازت نہیں ہے

ترجمان نے مزید بتایا آؤٹ ڈور شیشہ کیفے کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس سے پرمٹ لینا لازمی ہے ، عدالتی احکامات کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کو بھی شیشہ دینا ممنوع ہے ، جبکہ ڈی سی اسلام آباد کی احکامات پر آئندہ بھی بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی

Comments are closed.